پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں جلسہ ،شرکت کیلئےٹاسک اراکین اسمبلی کو مل گیا

پی ٹی آئی کا ڈی چوک میں جلسہ ،شرکت کیلئےٹاسک اراکین اسمبلی کو مل گیا
کیپشن: PTI D Chowk Jalsa
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی اکبر: تحریک انصاف لاہور نے 27 مارچ کو اسلام آباد جلسہ کے لیے حکمت عملی طے کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف لاہور کے صدر شیخ امتیاز کی زیر صدارت اجلاس اہم فیصلے  کرلیے گئے۔اجلاس میں سینئر نائب صدورمیاں حامد معراج،  غلام محی الدین، میاں اکرم عثمان ، یاسر گیلانی، عثمان حمزہ، حافظ ذیشان رشید، فیصل کھوکھر، عقیل صدیقی نے شرکت کی ہے۔ 

اجلاس میں کیے گئے فیصلے کے مطابق جلسہ میں شرکت کے لیے ٹاسک اراکین اسمبلی کوسونپ دیا۔اراکین اسمبلی کوجلسے میں 1 لاکھ لوگوں کاقافلہ  لاہور سے اسلام آبادلے جانے کا ٹاسک دیاگیا۔

ہر صوبائی اسمبلی کے حلقے سے30 گاڑیوں پر مشتمل قافلے مرکزی مقام پر اکٹھے ہوں گے،جبکہ کارکنان کو متحرک کرنے کے لیے 23 مارچ کو لاہور بھر میں کیمپ لگائے جائیں گے 

 اس موقع پر صدر تحریک انصاف لاہور کا کہنا تھا کہ خود مختار پاکستان کے لیے قوم عمران خان کا ساتھ دے ۔پرامن جلسہ کرنے جارہے ہیں، اپوزیشن کے مکروہ عزائم خاک ہونگے۔