ڈالر نے ایک بار پھر سپیڈ پکڑ لی؛پاکستان میں کتنے کا ہوگیا؟

Dollar rate
کیپشن: dollar
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید)انٹر بینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ جاری، ڈالر61 پیسے مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم گھی8 روپے کلومہنگا کردیا گیا۔

دوران ٹریڈنگ انٹر بینک میں ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح180روہے سے بھی تجاوز کرگیا۔ انٹر بینک میں امریکی ڈالر 180 روپے 5 پیسے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 179.44 روپے پر بند ہوا تھا۔

معاشی ماہرین کے مطابق بڑھتے درآمدی بل اور بیرونی قرض کی ادائیگی پر روپیہ دباو کا شکار ہے۔ڈالر مہنگا ہونے سے درآمدی اشیا مہنگی ہوجائیں گے۔درآمد اشیا مہنگی ہونے سے مہنگائی کی رفتار مزید بڑھ جائے گی۔

دوسری جانب درجہ دوم کےگھی کی قیمتوں میِں اضافےکاسلسلہ جاری ہے۔اوپن مارکیٹ میں درجہ دوم گھی8 روپے کلومہنگا کردیا گیا۔درجہ دوم کےفی کلو گھی کی قیمت 452 روپے ہوگئی۔ 5کلوڈسپنسرپیک 2220 روپے سےبڑھ کر2260 روپے کا ہوگیا۔مجموعی طور پررواں ماہ قیمتوں میں22 روپےکااضافہ ہوچکا۔

مزیدپڑھیں:ڈالر کی اونچی اڑان جاری،نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا