یوم پاکستان کےحوالے سے آئی ایس پی آر کا ملی نغمہ جاری

 یوم پاکستان کےحوالے سے آئی ایس پی آر کا ملی نغمہ جاری
کیپشن: ISPR New Anthem
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آئی ایس پی آر نے یوم پاکستان کی مناسبت سے نیا ملی نغمہ ‘شاد تھا، شاد ہے اور شاد رہے یہ پاکستان ‘ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر 23مارچ کے حوالے سے نیا ملی نغمہ جاری کردیا ، جس کا عنوان ‘شاد تھا، شاد ہے اور شاد رہے یہ پاکستان’ ہے.

منفرد انداز میں تیار کیا جانے والا ملی نغمہ پاکستان کی گولڈن جوبلی کے سلسلے میں جاری کیا گیا ، یہ گیت اس ارضِ پاک کے نام ایک دعا ہے ، یہ دعا جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن کر اعلان کر رہا ہے۔

گیت معروف کمپوزر شجاع حیدر  نے لکھا ،خوبصورت دھن بھی ترتیب دی جبکہ یشل شاہداورشجاع حیدرکی بہترین آوازوں نے گیت کو اور بھی خوبصورت بنا دیا ہے۔

یوم پاکستان کی وطن عزیز کی ڈائمنڈ جوبلی کے باعث خصوصی اہمیت ہے، 23مارچ کو 82واں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جائے گا۔