ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بارش کب ہوگی ؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

بارش کب ہوگی ؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
کیپشن: Weather Situation Overall
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:ملک بھر میں موسم کے تیور بدلتے ہی  سورج آگ برسانے لگا،جس کی وجہ سے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  محکمہ موسمیات نے آج بھی ملک بھر میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسم خشک رہے گا، سندھ میں سکھر، نوابشاہ، دادو، مٹھی اور دیگر علاقوں میں موسم شدید گرمی رہنے کی پیشگوئی ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

بلوچستان میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ دن کے اوقات میں درجہ حرارت8سے 10 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق زیارت میں درجہ حرارت 23 ، قلات میں 29، کوئٹہ میں 30، جیونی میں 32، گواد میں 33، نوکنڈی میں 20، سبی میں 22 اور تربت میں 39 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔