سٹی 42:پابندی کے باوجود انتظامیہ خونی کھیل کوروکنے میں ناکام ، قاتل ڈور نےایک اور گھراجاڑ دیا۔
تفصیلات کے مطابق اقبال ٹاؤن میں ڈورپھرنےسے نوجوان بحق ہوگیا ۔ 24 سالہ دانیال کوڈورپھرنےپرہسپتال منتقل کیاگیامگرجانبر نہ ہوسکا۔
جاں بحق دانیال شیراں والی کوٹھی سمن آبادکارہائشی تھا۔ دانیال کی 2 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بیٹا اپنی بیوی کیساتھ گھر سے نکلا تھا۔دانیال 2 بہنوں کا اکلوتا بھائی ،والدین کا واحد سہارا تھا۔
دوسری جانب آئی جی پنجاب نےنوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او اقبال ٹاؤن کو معطل کر دیا،جبکہ ڈی ایس پی مستحسن شاہ کیخلاف بھی محکمانہ کارروائی کا حکم دیا ہے۔
آئی جی پنجاب نے لاہور پولیس سے پتنگ بازی کی روک تھام کے لیے کیے گیے اقدامات کی رپورٹ طلب کرلی۔ آئی جی پنجاب نے پولیس کوہدایت کی ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور سول سوسائٹی کے ساتھ مل کر پتنگ بازی کے واقعات کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔
آئی جی پنجاب کی تمام اضلاع کے آر پی اوز ، ڈی پی اوز کو پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن میں زیرو ٹالرنس اپنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔شہری پتنگ بازی کی 15 پر شکایت کریں تاکہ خونی کھیل میں ملوث افراد کو قانون کے شکنجے میں لایا جا سکے۔