ویب ڈیسک:پاکستان میں دہشت گردانہ حملے دوبارہ بڑھنے سے امن و امن سے متعلق عوامی خدشات بڑھ گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق دہشتگردی کے ممکنہ خطرے کے پیشِ نظر محکمہ داخلہ بلوچستان نے سیکیورٹی ہائی الرٹ جاری کرنے اور شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سخت نگرانی کے لیے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ جاری کردیاہے۔
اعلامیہ کے مطابق حالیہ تھریٹ کے پیش نظر بلوچستان یونیورسٹی بند رہے گی، بلوچستان یونیورسٹی 2 روز کے لیے بند رہے گی۔
بلوچستان میں میٹرک کے سالانہ امتحانات جاری ہیں،تاہم کوئٹہ میں آج اور کل ہونے والے پرچے ناگزیر وجوہات کی بناء پر منسوخ کیے گئے ہیں۔منسوخ شدہ پرچوں کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ چندروز قبل پشاور کے علاقے کوچہ رسالدار کی شیعہ جامع مسجد میں خود کش دھماکا ہوا تھا ،جس کی داعش نے ذمہ داری قبول کی تھی۔