ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابابیل اورموبائل سکواڈ نے 15 اشتہاری دھر لئے

 ابابیل اورموبائل سکواڈ نے 15 اشتہاری دھر لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: شہر لاہور میں موبائل سکواڈ اور ابابیل سکواڈ کی مختلف کارروائیاں، 15 اشتہاری مجرمان گرفتار کر لئے گئے۔

ایس پی موبائل سکواڈ ساجد حسین کھوکھر کے مطابق موبائل سکواڈ نے شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر قائم ای پولیس پوسٹوں سے 10 اشتہاری مجرموں کو گرفتار کر لیا۔  گرفتار اشتہاریوں میں اوصاف، امان اللہ، ناصر، وقاص، دلدار، غفار، رضوان، قیصر اور فلک شیر شامل ہیں جو خیانت، فراڈ اور بوگس چیک سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھے۔ دوسری جانب ابابیل سکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 اشتہاری مجرموں کو گرفتار کیا۔  گرفتار اشتہاریوں میں فہد، نعمان، وسیم، عادل اور عثمان شامل ہیں، جنہیں قانونی کارروائی کے لئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer