طلبا کےداخلوں سےمتعلق صوبائی وزیرتعلیم کا اہم بیان

طلبا کےداخلوں سےمتعلق صوبائی وزیرتعلیم کا اہم بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹر مراد راس کا کہنا ہے کہ داخلہ مہم کی کامیابی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو متحد ہو کر محنت کرنے کی ضرورت ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس کی زیر صدارت سکول داخلہ مہم کے حوالے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سکول داخلہ مہم جائزہ اجلاس میں پروگرام ڈائریکٹر پی ایم آئی یو، مختلف اضلاع کے اے ای اوز، و دیگر شریک ہوئے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ سکول داخلہ مہم کے کامیابی کے لئے تمام سٹیک ہولڈرز کو یکجان ہو کر محنت کرنے کی ضرورت ہے۔

انھوں نے بتایا کہ سکول کونسلز کی مدد سے والدین کو سماجی طور پر متحرک کریں، سزا اور جزا کے نظام کے بغیر کوئی بھی مہم کامیاب نہیں ہو سکتی۔انھوں نے بتایا کہ سکول داخلہ مہم 2021 ہمارے بچوں کے مستقبل کے لئےہے۔ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

قبل ازیں  وحدت روڈ پر سرونگ سکولز الائنس پاکستان کے وفد نے صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے ملاقات کی اور انھیں موجودہ صورتحال میں ہفتے میں دو دن سکول کھولنے کی تجویزدی۔ صدر تنظیم میاں رضاء نے نویں اور دسویں جماعت کی کلاسز بلاتعطیل کھولنے پرزوردیا۔ وزیرتعلیم پنجاب کی تجاویزپرہمدردانہ غور کی یقین دہانی کرائی۔

مراد راس کا کہنا تھا کہ سکولوں کے تمام مسائل کا ادراک ہے۔انکا کہنا تھا کہ کورونا کےبڑھتے کیسز پر تعلیمی ادارے مجبورا بند کرنا پڑے،عوام کے تعاون کے بغیر کورونا پر قابو پانا ممکن نہیں،صورتحال کنٹرول ہوتے ہی تعلیمی سرگرمیاں بحال کردیں گے۔میاں رضاء الرحمن کا کہنا تھا کہ سکولز کی بندش سے تعلیم کا ناقابل تلافی نقصان ہورہا ہے،بندش پر والدین بچے اور سکولزانتظامیہ شدید مشکلات سے دوچارہیں۔میاں رضاء نے مزید کہا کہ نجی اداروں کے لئےخصوصی پیکج وقت کی اشد ضرورت ہے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer