گمشدہ بچوں کی تلاش کے لئے پنجاب پولیس نے بڑا قدم اٹھالیا

  گمشدہ بچوں کی تلاش کے لئے پنجاب پولیس نے بڑا قدم اٹھالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی) پنجاب پولیس نے لاہورسمیت پاکستان بھرسے گمشدہ بچوں کا ڈیٹا تیار کرنا شروع کردیا، اس مقصد کے لئے یتیم خانوں، ایدھی سنٹرز،ریلوے سٹیشنوں اور لاری اڈوں سے ملنے والے بچوں کی تفصیلات اور تصاویرشامل کی جائیں گی۔ذہنی معذوربچوں کی تصاویراورانگوٹھالگوا کرتلاش میں مددکے لئے ایپ میں رجسٹریشن کروائی جاسکےگی۔
پنجاب پولیس نے گمشدہ بچوں کوتلاش کرنے کرنے کےلئے اہم اقدام اٹھایا ہے اور لاہورسمیت پاکستان بھرسے گمشدہ بچوں کا ڈیٹا تیار کرناشروع کردیا اسی حوالے سے ڈی آئی جی آئی ٹی وقاص نذیر کا کہنا ہے کہ نیشنل ڈیٹا بیس آف مسنگ چائلڈ میں گمشدہ بچوں کی تمام تفصیلات جبکہ پنجاب،گلگت،سندھ اوراسلام آبادکے گمشدہ بچوں کی تصاویر بھی ہونگی علاوہ ازیں کے پی اوربلوچستان کے متعلقہ تھانوں کے افسران کے نمبر دئے جائیں گے۔
کے پی اوربلوچستان کے صوبے کے گمشدہ بچوں کے متعلقہ تھانوں کے افسران کوایس ایم ایس جائے گا۔ ڈیٹا بینک میں یتیم خانوں،ایدھی سنٹرز،ریلوے سٹیشنز،لاری اڈاپر ملنے والے بچوں کی تصاویراورتفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔معذوربچوں کاڈیٹا بینک میں خصوصی اندراج ہوگااورانگوٹھے کانشان اورتصویرشامل کی جائے گی۔گمشدگی کی صورت میں اگرانگوٹھا لگوایا جائے گا تو تمام ریکارڈ سامنے آجائے گا۔پی آئی ٹی بی کے تعاون سے خصوصی ایپ بھی تیاری کے حتمی مراحل میں ہے.شہری اس کوپلے سٹور سے ڈاﺅن لوڈ کرسکیں گے۔