پی سی بی کا توصیف احمد کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان

پی سی بی کا توصیف احمد کے علاج کے اخراجات اٹھانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نشتر پارک (شہباز علی) پاکستان کرکٹ بورڈ کو علالت کے دو روز بعد سابق سٹار کرکٹر توصیف احمد کی یاد آگئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے توصیف احمد کے علاج کے تمام اخراجات اٹھانے کا اعلان کردیا۔

 ترجمان پی سی بی کے مطابق بورڈ سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کے علاج کے تمام اخراجات اٹھائے گا، توصیف احمد پاکستان کرکٹ کا اثاثہ ہیں اور ان کے ساتھ مکمل رابطے میں ہیں، توصیف احمد جب تک سفر کے قابل نہیں ہوں گے نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں رہیں گے۔

توصیف احمد کو دو روز قبل شادی کی تقریب میں ہارٹ اٹیک ہوا تھا توصیف احمد ان دنوں پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں، گزشتہ روز توصیف احمد کی انجیو پلاسٹی کی گئی اور دو اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں، جس کے بعد سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد کی صحت میں بہتری آنے لگی، توصیف احمد کے صاحبزادے ولید احمد نے والد کی صحت کے لیے دعا کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہےکہ پاکستان کی جانب سے سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد نے 34 ٹیسٹ اور 70 ایک روزہ میچوں میں نمائندگی کی ہے، توصیف احمد نے اپنا ٹیسٹ ڈیبو کراچی میں آسٹریلیا کے خلاف 27 فروری 1980 کو کیا تھا، توصیف احمد اُس ٹیم کا بھی حصہ تھے جس نے 1986 میں شارجہ میں بھارت کے خلاف جاوید میانداد کے تاریخی چھکے کی بدولت آسٹریلیشیا کپ جیتا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer