ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کے لئےبڑی خوشخبری

 اساتذہ کے لئےبڑی خوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: لاہور کے سینکڑوں اساتذہ کیلئے خوشخبری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے وزیراعلیٰ پے پیکج، موو اوور اور پرائمری اساتذہ کو ترقیاں دینے کیلئے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی بلانے کا اعلان کر دیا۔ 
 تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے وزیراعلیٰ پے پیکج، موو اوور اور پرائمری اساتذہ کی ترقیوں کیلئے کمیٹی بلانے کا اعلان کر دیا ہے۔ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے وزیراعلیٰ پے پیکج ، موو اوور اور 2006 میں بھرتی ہونے والے پی ایس ٹی اساتذہ کی پروموشن کے لئے ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی بلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
 بتایا گیا ہے کہ 2006 میں بھرتی ہونے والے میل اساتذہ کی پروموشن 15 سال بعد ہو رہی ہے، 2017 میں وزیراعلیٰ پے پیکج ملنے سے رہ جانے والے ریٹائرڈ اساتذہ کو بھی شامل کیا گیا ہے، آل ٹیچرز ایسوسی ایشن میونسپل کیڈر کے نائب صدر آصف گوہر کا کہنا ہے کہ میونسپل کیڈر اساتذہ کے دیرینہ مسائل حل کرنے پر سی ای او ایجوکیشن پرویز اختر خان کے مشکور ہیں۔
 واضح رہے کہ قبل ازیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس 5 مارچ کو طلب کیا تھا، اجلاس میں ٹیچنگ اور نان ٹیچنگ سٹاف کو ان سروس پروموشن سے متعلق فیصلے کئے گئے تھے۔ اجلاس میں ای ایس ٹی اساتذہ کو ایس ایس ٹی کے عہدے پر جبکہ سینئر کلرکس کو اسسٹنٹ کے عہدے پر ترقیاں کا دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ سی ای او ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ محکمانہ ترقی کمیٹی کا اجلاس تسلسل سے طلب کیا جا رہا ہے۔ 
 گزشتہ دنوں صوبہ بھر کی ایجوکیشن اتھارٹیز کی ڈسپوزل پر موجود اساتذہ کو بھی ایڈجسٹمنٹ کیلئے درخواست جمع کروانے کی اجازت دی گئی تھی۔   تبادلوں اور ایڈجسٹمنٹ کیلئے آن لائن درخواستیں 10مارچ تک وصول کی جائیں گی۔اگر کوئی ٹیچر اپلائی نہ کرسکے تو اسکی ذمہ داری متعلقہ اتھارٹی کے سربراہ کی ہوگی۔ سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے اتھارٹیز کو ہدایت کی ہے کہ تبادلوں اور ایڈجسٹمنٹ کیلئے اساتذہ کو فی الفور اپلائی کروائیں تاکہ کوئی بھی ٹیچر اپلائی کرنے سے رہ نہ جائے۔