ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا

 لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) صوبائی دارالحکومت لاہوربڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی نے لاری اڈہ سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کرلیا۔
 تفصیلات کے مطابق کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور میں لاری اڈہ سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشتگردوں کو دھماکا خیز مواد سمیت گرفتار کر کے  اسلحہ،دھماکاخیزمواد،موبائل فونز برآمدکر لئے ہیں۔ گرفتاردہشت گردوں کاتعلق افغانستان سے ہے۔
 سی ٹی ڈی ذرائع نے بتایا ہے کہ دہشتگردوں کاتعلق افغانستان سے ہے جن کی ولایت خان،عبدالملک عرف عزت اللہ کے نام سے شناخت ہوئی۔دہشتگردوں سے اسلحہ،دھماکاخیزمواد،موبائل فونز،اقلیتی رہنماﺅں کی لسٹ برآمدہوئی ہے، دہشتگردوں سے دوران تفتیش  ان کے نیٹ ورک سے متعلق مزید معلومات مل سکتی ہیں۔

دوسری جانب کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی)نےکراچی کے علاقے سعدی ٹاؤن میں  کارروائی کرتے ہوئے رینجرز پر حملوں میں ملوث 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرکے دستی بم برآمد کرلیے، ایس ایس پی عارف عزیز کے مطابق گرفتار دہشتگردوں میں صادق اورمختیار شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان گزشتہ کئی سالوں سے دہشت گردی سے متاثر رہا ہے لیکن فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بے پناہ قربانیاں دیکر دہشت گردی کے عفریت پر بڑی حد تک قابو پایا۔