سکولوں سےمتعلق افسران کیلئےسخت احکامات جاری

سکولوں سےمتعلق افسران کیلئےسخت احکامات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جیندریاض)کورونا وائرس کے پیش نظر کسی بھی تحصیل میں سکول کھلا پایا گیا تومتعلقی علاقہ کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر  کےخلاف کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کےمطابق کورونا وائرس کے پیش نظر سکول بند ہونے کا معاملہ،کسی بھی تحصیل میں سکول کھلاپایا گیا توڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر اور اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر  کےخلاف کارروائی کی جائے گی،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے اے ای اوز اور ڈی ای اوز کو ہدایات جاری کردی،اے ای اوز اور ڈپٹی ڈی ای اوز روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کی بندش کو یقینی بنائیں گے،احکامات کی خلاف ورزی پر متعلقہ افسران ذمہ دار ہونگے۔

ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ احکامات کا اطلاق سرکاری و ونجی سکول دونوں پر ہوگا،دوسری جانب پنجاب ٹیچرز یونین کا کہنا ہے کہ نجی سکولز ابھی بھی اساتذہ کو سکول بلوانے پر مجبور کررہے ہیں،ایجوکیشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ چھٹیوں کے دوران اساتذہ کو ڈیوٹی پر بلوانے والے سکولوں کےخلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔

وضح رہے کہ گزشتہ روزمحکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب نے سرکاری کے بعد نجی یونیورسٹیوں کے لئے بھی ہدایت نامہ جاری کردیا ہے،جس کے مطابق پانچ اپریل تک اساتذہ اور سٹاف کو بھی چھٹیاں ہوں گی،محکمہ ہائر ایجوکیشن نے ہدایت نامے پر عملدرامد کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer