(سٹی 42) پی ایس ایل فائیو کے باقی میچز منسوخ ہونے کے بعد بوم بوم آفریدی نے ملتان سلطانز کو ٹرافی دینے کا مطالبہ کردیا۔
پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کی جانب سے کھیلے جانے والے کھلاڑی بوم بوم شاہدخان آفریدی نے پی ایس ایل منسوخ ہونے پرمایوسی کا اظہار کیا ہے،تاہم ان کا کہنا ہے کہ لوگوں کی صحت اور حفاظت سب سے ضروری ہے۔ شاہدآفریدی کا ٹویٹ پیغام میں کہنا ہے پی ایس ایل منسوخی کا فیصلہ پہلے لیاجاسکتا تھا۔ شاہدآفریدی نے پوائنٹ ٹیبل کی ٹاپ ٹیم ملتان سلطانز کوٹرافی دینے کا مطالبہ بھی کردیا ہے۔
Sad to see the PSL end, but health and safety of all concerned is the key, esp those who are travelling back to their homes.Perhaps the decision could have been taken earlier, with regards to the trophy...well the table-topper should be handed the trophy? ???? @MultanSultans
— Shahid Afridi (@SAfridiOfficial) March 17, 2020
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ فائیو کے شیڈول سیمی فائنلز اور فائنل مقابلہ ملتوی کردیا۔ اس سے پہلے پی ایس ایل نے وائرس کی وجہ سے ایک میچ کم کر کے شیڈول میں تبدیلی کی تھی اور خالی گراونڈ میں میچز کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ایک فرنچائز غیر ملکی کھلاڑیوں کے بغیر میچ کھیلنے پر رضا مند نہیں تھی جس کی وجہ سے پی سی بی کو فیصلہ کرنا پڑا۔