ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس،29 پروازیں منسوخ،گاڑیاں گھنٹوں تاخیر کا شکار

کورونا وائرس،29 پروازیں منسوخ،گاڑیاں گھنٹوں تاخیر کا شکار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد سعید) کورونا وائر س پروازوں،ریل گاڑیوں کے شیڈول پر بھی اثر اندا،متعدد فلائٹس منسوخ،ریل گاڑیاں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔

کوروناوائرس سےلاہورایئرپورٹ پرفلائیٹ آپریشن شدید متاثر ،دمام جدہ،مدینہ،مشہد، ریاض ،دوحہ جانے،آنیوالی پروازیں منسوخ  کردی گئیں۔لاہورآنےاورجانیوالی 29پروازیں متاثرہوئیں،فلائیٹ انکوائری کے مطابق  25پروازیں منسوخ اور4تاخیرکاشکارہوئیں،دمام سےآنےوالی پرواز ایس 157منسوخ دمام جانے والی پرواز ایس 158منسوخ ،جدہ جانےوالی سعودی ائیر کی پرواز ایس وی 735منسوخ جدہ جانےوالی پرواز ایس وی 9635منسوخ  کردی گئی۔

فلائٹ انکوائری میں کہا گیا ہے کہ جدہ جانےوالی پرواز پی کے 739، مشہد جانےوالی پرواز ڈبلیو 5110، جدہ جانےوالی پروازایس وی 9701، جدہ جانےوالی ائیربلیو کی پرواز پی اے 470، جدہ سےآنےوالی پرواز پی اے 471، ریاض سےآنےوالی پرواز ایس وی 736، ریاض جانےوالی پرواز ایس وی 739منسوخ کردی گئی۔

ریاض جانےوالی پرواز پی کے 725، مدینہ جانے والی پرواز پی کے 715، ابوظہبی جانےوالی پرواز پی کے 263،دوحہ جانےوالی پرواز پی کے 289، جدہ جانےوالی پرواز ایس وی 737،سکھر جانے والی پرواز پی کے 629،سکھر سےآنےوالی پرواز پی کے 630، کراچی جانے والی پرواز پی کے 313، کراچی سےآنےوالی پرواز پی کے 316،اسلام آباد سےآنے والی پرواز پی کے 385 منسوخ کردی گئیں۔

دوسری جانب کراچی اورکوئٹہ سے لاہورآنیوالی 14ٹرینیں گھنٹوں تاخیرکاشکار  ہوگئیں۔لاہور آنےوالی علامہ اقبال ایکسپریس 10 گھنٹے تاخیر کا شکار ، کراچی سےآنےوالی خیبر میل4 گھنٹے 10 منٹ، کراچی ایکسپریس 8گھنٹے15منٹ،تیز گام 3گھنٹے40منٹ لیٹ، پاک بزنس ایکسپریس ساڑھے6گھنٹے،ملت ایکسپریس 5گھنٹےلیٹ، گرین لائن 5گھنٹے،قراقرم ایکسپریس ،فرید ایکسپریس4گھنٹے، جناح ایکسپریس ساڑھے3گھنٹے،شالیمار،عوام ایکسپریس 3گھنٹے تاخیرکاشکار ہوئی ۔

واضح رہے پاکستان کے لیے کورونا وائرس کے حوالے سے گزشتہ روز  بدترین دن رہا اور مزید 131 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد 184 تک جاپہنچی۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer