ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کورونا وائرس کے متعلق آگاہی کیلئے ہیلپ لائن قائم

کورونا وائرس کے متعلق آگاہی کیلئے ہیلپ لائن قائم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس) کرونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر حکومت پنجاب کی جانب سے کرونا وائرس کے متعلق آگاہی اور مدد فراہم کرنے کے حوالے سے ہیلپ لائن قائم کر دی گئی ہے۔
کورونا وائرس کے سبب دن بہ دن عوام الناس کا ڈر بڑھتا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے مکمل آگاہی اور متاثرہ افراد کو مدد فراہم کرنے کے لیے حکومت پنجاب کی جانب سے صحت تحفظ ہیلپ لائن تشکیل دی گئی ہے۔ ہیلپ لائن کا نمبر 1166 ہے۔یہ کس طرح سے مدد فراہم کرے گی آئے جانتے ہیں۔
کورونا وائرس کے متعلق آگاہی حاصل کرنے کیلئے اپنے موبائل نمبر یا پی ٹی سی ایل نمبر 1166 ڈائل کریں۔ جس کے بعد آپ سے زبان کے انتخاب کا پوچھا جائے گا۔ اردو کے لئے 1 اور پشتو کے لئے 2 ملائیں گے۔ اپنی تشویش کے مطابق بیماری کا انتخاب کریں اور ہیلپ لائن کے نمائندے سے بات کریں۔ کورونا وائرس سے متعلق ہیلپ لائن کا نمائندہ آپ کو آپ کے شہر کے ہسپتالوں میں انتظامات کی تفصیلات سے آگاہ کریگا۔
کورونا وائرس کے حوالے سے حکومت کی جانب سے صوبے بھر کے ہسپتالوں میں امدادی کیمپ لگائے گئے ہیں۔ جہاں مریضوں کی ابتدائی تشخیص کے بعد آپکے مرض کی نشاندہی کی جائے گی۔

Malik Sultan Awan

Content Writer