ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب کا شہباز شریف کے بیان پر سخت ردعمل

وزیراعلیٰ پنجاب کا شہباز شریف کے بیان پر سخت ردعمل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی اکبر)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نواز شریف کے علاج کے حوالے سے شہباز شریف کے تحفظات پر بول پڑے، کہتے ہیں  کہ  نواز شریف محض ضمانت کے لیے ہسپتال نہ جانے سے انکار کرکے حکومت پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نواز شریف کے علاج و معالجے کے حوالے سے شہباز شریف کےبیان پر اپنے ٹویٹ میں  کہا کہ شہباز شریف کہتے ہیں اگر نواز شریف کو کچھ ہوا تو حکومت ذمہ دار ہوگی، کیا حکومت نے انہیں من پسند جگہ علاج کی پیشکش نہیں کی؟ یا نواز شریف کو اپنے بھائی کے بنائے ہسپتال اور اپنے ذاتی دو ہسپتالوں پر بھی اعتبار نہیں۔

ٹویٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ کیا شریف میڈیکل سٹی اور اتفاق ہسپتال بھی ناقص علاج مہیا کرتے ہیں؟ جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ اپنا علاج شوکت خانم سے کرایا، ان کے والد کا علاج بھی وہیں سے ہوا، کیا شریف برادران 30 سال میں ایک ہسپتال بھی نہ بنا سکے جہاں ان کا علاج ہو سکے؟

Sughra Afzal

Content Writer