(سعدیہ خان) صوبائی وزیر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر ہونے کی حیثیت سے اور انسانیت کے ناطے نواز شریف کو بہترین سہولیات دی گئیں مگر نواز شریف اپنی مرضی سے علاج نہیں کروانا چاہتے۔
شجرکاری مہم کے تحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے لیک سٹی انٹرچینج پر پودے لگائے، شجرکاری مہم میں چیئرمین پی ایچ اے یاسر گیلانی اور ڈی جی فیصل ظہور سمیت مختلف تعلیمی اداروں کے طلبا نے شرکت کی۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے شہباز شریف کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ زندگی موت اللہ کے ہاتھ میں ہے، بیگم کلثوم نواز کو علاج کی بہترین سہولیات ملیں مگر وہ نہ بچ سکیں، نواز شریف کی صحت اور زندگی موت کی ذمہ دار ی حکومت پر نہ ڈالی جائے نواز شریف خود علاج نہیں کروانا چاہتے۔