پی ایس ایل کی سکیورٹی پرتعینات اہلکاروں کے لیے بڑی خبر

پی ایس ایل کی سکیورٹی پرتعینات اہلکاروں کے لیے بڑی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 عامررضا: پی ایس ایل کی سکیورٹی پرتعینات18 ہزار اہلکاروں کومعیاری کھاناملےگا۔ معیارچیک کرنےکیلئے فوڈاتھارٹی سے مدد طلب۔ ایس پی ہیڈکوارٹرز عاطف نذیر نے اتھارٹی کو مراسلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایس پی ہیڈ کوارٹر عاطف نذیر کا کہنا تھا کہ پی ایس پی ایل تھری کی سیکورٹی کے لیے لاہور پولیس سمیت دیگر اضلاع سے پانچ ہزار پولیس اہلکار اور افسران سیکورٹی ڈیوٹیوں پر تعینات ہونگے اور ان کے لیے سی سی پی او کی ہدایات پر معیاری کھانے کا انتظام کیا جائے گا۔

 معیار کو بہتر بنانے کے لیے فوڈ اتھارٹی سے مدد لی جا رہی ہے.

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل، سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے پولیس کا فلیگ مارچ
 
اور جہاں سے پولیس کا کھانا تیار کروایا جائے گا وہاں فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں کھانے کے معیار کو چیک کرنے کے لیے تین روز تک ڈیوٹیوں پر تعینات ہونگے تاکہ اہلکاروں اور افسران کو معیاری اور صاف ستھرا کھانہ یقینی بنایا جائے گا۔ پی ایس ایل کی سکیورٹی مکمل طورپر کمپیوٹرائزڈہوگی۔

سکیورٹی اہلکاروں کے لیے بارکوڈوالے ڈیوٹی کارڈ جاری ہونگے جبکہ خصوصی ایپ کے ذریعے افسران کارڈزکے ذریعے ڈیوٹی پوائنٹ چیک کر سکیں گے۔

پڑھنا نہ بھولیں:پی ایس ایل کھلاڑیوں کی نیلامی، ایف بی آر نے تفصیلات طلب کرلیں
 
ایس پی سکیورٹی عمارہ اطہرکا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے میچزمیں پہلی دفعہ کمپیوٹرائزڈ سکیورٹی کی جارہی ہے اورتمام اہلکاروں کوسروس کارڈکے ساتھ ساتھ خصوصی کمپیوٹرائزڈکارڈزجاری ہونگے جن پربارکوڈہوگا۔

اورایپ میں کوڈ ڈالنے پراہلکاروں کی ڈیوٹی پوائنٹ کی تفصیلات سامنے آ جائیں گی ۔

ائیر پورٹ ، روٹس ، ہوٹل اورسٹیڈیم کے گردونواح میں ڈیوٹی سرانجام دینے والوں کو مختلف رنگوں کے کارڈ جاری ہونگے۔

ٖٖضرور پڑھیں:پاکستان سپر لیگ کے پلے آف اور فائنل میچ خطرے میں پڑگئے
 
اہلکاروں کی چیکنگ کیلئےخصوصی ایپ بھی تیارکرلی گئی ہےجسکے ذریعےانسپکٹرسےسی سی پی اوتک تمام افسران ڈیوٹی چیک کرسکیں گے۔

مزید دیکھیں: