ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مناسک حج رمی کے پہلے دن بادل برس پڑے، موسم خوشگوار

مناسک حج رمی کے پہلے دن بادل برس پڑے، موسم خوشگوار
کیپشن: File photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک ) مکہ مکرمہ کے مختلف علاقوں میں بارش، باران رحمت سے موسم خوشگوار ہوگیا ، حجام کرام کے  چہرے باران رحمت برسنے سے کھل اٹھے ۔

 تفصیلات کے مطابق مناسک حج کے دوران رمی کے پہلے دن مکہ مکرمہ میں بادلوں نے اپنا جلوہ دکھایا اور بارش نے حاجیوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر دیا، بارش کی بوندوں نے جہاں گرمی کی لہر کو کم کیا وہیں مکہ کے موسم کو خوشگوار بھی بنایا، جس کے باعث حاجیوں کے چہروں پر بھی خوشی کی لہر دوڑ گئی،رمی جمار کی ادائیگی کے لیے آنے والے حاجیوں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور بارش کو رحمت قرار دیا۔ حاجیوں کا کہنا تھا کہ بارش نے نہ صرف موسم کو خوشگوار بنایا بلکہ گرمی کی شدت کو بھی کم کر دیا جس سے مناسک حج کی ادائیگی میں آسانی ہوئی۔

 مکہ کے شہریوں اور حاجیوں نے اس موقع پر ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور اللہ سے دعا کی کہ وہ حج کے باقی مناسک کو بھی بخیر و خوبی مکمل کرنے کی توفیق دے۔ بارش کے بعد حاجیوں نے مزید جوش و خروش سے مناسک حج کی ادائیگی جاری رکھی۔

موسمیاتی محکمہ کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ چند گھنٹوں تک جاری رہا اور مکہ کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس نے حاجیوں کے لیے ماحول کو مزید پرسکون بنا دیا اور گرمی کی شدت کو بھی کم کر دیا۔