ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الاضحیٰ پر ٹریفک قوانین  کی معمولی خلاف ورزی پر چالان نہیں ہو گا

عید الاضحیٰ پر ٹریفک قوانین  کی معمولی خلاف ورزی پر چالان نہیں ہو گا
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی)سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر  کا احسن اقدام،عیدالاضحیٰ کے ایام میں معمولی خلاف ورزی پر شہریوں کا چالان نہیں ہوگا تاہم سنگین خلاف ورزیوں پر بدستور کارروائی جاری رہے گی۔

سی ٹی او عمارہ اطہر کاکہنا ہے کہ سگنل، ون وے ٹریفک، ریسنگ، ہلڑبازی اور کم عمر ڈرائیورز کےخلاف کارروائی جاری رہے گی۔عیدالاضحیٰ پر ٹریفک پولیس سنگین خلاف ورزیوں پر زیرو ٹولرنس پالیسی اپنائے گی،ون ویلنگ، ریسنگ، ہلڑ بازی کسی صورت برداشت نہیں ہوگی۔کم عمر ڈرائیورز کی گاڑی، موٹرسائیکل اور رکشہ کو بند کر دیا جائے گا۔حادثات کی بنیادی وجہ غیر ذمہ دارانہ ڈرائیونگ کرنا ہے۔کینال روڈ، مین گلبرگ، جیل روڈ،  خیابان جناح سمیت دیگر اہم روڈ پر سپیڈ گنز سے وقتاً فوقتاً چیکنگ جاری رہے گی۔