ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عید الاضحیٰ کی آمد، محکمہ داخلہ نے نئی پابندی لگادی

عید الاضحیٰ کی آمد، محکمہ داخلہ نے نئی پابندی لگادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ داخلہ نے غیر رجسٹرڈ این جی اوز کےقربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی۔

محکمہ داخلہ پنجاب نےصوبہ بھر میں غیر رجسٹرڈ این جی اوز کی جانب سے قربانی کی کھالیں جمع کرنے پر پابندی عائد کردی ہے، چیرٹی کمیشن کے پاس رجسٹرڈ این جی اوز ہی قربانی کی کھالیں جمع کرنے کی اہل ہوں گی،  محکمہ داخلہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

محکمہ داخلہ نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کو غیر رجسٹرڈ این جی اوز کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے کی بھی ہدایت کردی ہے۔