ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارع فیصل پرپیپلزبس کیلئے مخصوص لین بنانے کا اعلان

 شارع فیصل پرپیپلزبس کیلئے مخصوص لین بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے شارع فیصل پرپیپلزبس کیلئے مخصوص لین بنانےکا اعلان کردیا۔

وزیرٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ شہر کے اہم راستوں سے بغیر رکاؤٹ کے گزرنی چاہیے اس لیے شارع فیصل پرپیپلزبس سروس کے لیے مخصوص لین بنائی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے مخصوص لین کا کام مکمل کیا جارہا ہے۔

پیپلز بس سروس جون 2022 میں شروع کی گئی تھی اور یہ بس سروس شہر کے مختلف حصوں میں 10 روٹس پر رواں دواں ہے۔پیپلز بس جدید فیچرز سے آراستہ ہے جس میں ائیر کنڈیشنر کے ساتھ چارجنگ پوڈ، کیمرا اور وائی فائے بھی موجود ہے۔

کراچی کے علاوہ اس سروس کو حیدرآباد، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی شروع کردیا گیا.

سندھ حکومت کی جانب سے پیپلز بس سروس پروجیکٹ کے تحت شہر میں خواتین کے لیے پنک بس سروس بھی متعارف کرائی گئی ہے جب کہ شہر کے مختلف روٹس پر الیکٹرک بسیں بھی رواں دواں ہیں۔