ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اورماڑہ سے دو افراد کی لاشیں برآمد

 اورماڑہ سے دو افراد کی لاشیں برآمد
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سٹی42) اورماڑہ سے دو افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

 اسسٹنٹ کمشنرپسنی محمدجان بلوچ کا کہنا ہے کہ دونوں افراد کی لاشوں کوسمندر کی لہروں نے ساحل پرپھینک دیا تھا، خدشہ ہے دونوں افراد کی موت سمندری طوفان کی وجہ سے ہوئی ہے، دونوں افراد کی لاشیں پنجک کے علاقے میں ایک ٹینک میں پڑی تھیں۔

 اسسٹنٹ کمشنرپسنی کا مزید کہنا ہے کہ یہ ٹینک عموماً ماہی گیروں کی کشتیوں میں ہوتےہیں، شاید دونوں افراد نے سمندری طوفان سے بچنے کے لیے ٹینک میں پناہ لی تھی، شناخت اور پوسٹ مارٹم کے لیے دونوں افراد کی لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والے ایک شخص کی جیب سے عبدالحکیم کے نام سے ایک ایرانی اے ٹی ایم کارڈ برآمد ہوا ہے۔

Ansa Awais

Content Writer