ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں حیران کن تبدیلی

Gold price today in Pakistan
کیپشن: Gold price
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کاروباری ہفتے کے آخری روز ڈالر کے بعد سونے کی قیمتیں بھی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں۔فی تولہ قیمت میں 1500 روپے اضافہ ہو گیا۔

 سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1500 روپے اضافہ ہو گیا ،جس سے سونے کی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 45 ہزار500 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1285 روپے اضافے سے 1 لاکھ 24 ہزار 742 روپے ہو گئی ۔ دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونے کی قیمت 27 ڈالر بڑھ کر 1846 ڈالر فی اونس ہے ۔

گزشتہ روز  فی تولہ سونے کی قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا تھا، سونا مہنگا ہونے کے بعد 1 لاکھ 44 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا، 10 گرام سونا 857 روپے مہنگا ہوا جبکہ 10 گرام سونا 1 لاکھ 23 ہزار 457 روپے کی بلند سطح پر پہنچ چکا تھا۔ 

M .SAJID .KHAN

Content Writer