ویب ڈیسک: انگلینڈ نے نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے کی تاریخ کا سب سے بڑا اسکور بنا کر ریکارڈ بنا لیا۔
انگلینڈ کرکٹ ٹیم دورے نیدرلینڈز پر موجود ہے اور ایمسٹل وین میں پہلے ون ڈے میچ میں نیدرلینڈز کے خلاف 498 رنز بناکر ریکارڈ اپنے نام کیا۔ انگلینڈ نے پہلی اننگز میں مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 498 رنز بنائے اور انگلش ٹیم کے تین بلے بازوں نے سنچری اسکور کی۔جوزبٹلر 162 رنزبناکر نمایاں ر رہے جبکہ ڈیوڈ ملان 125 اور فل سالٹ نے 122 رنزکی اننگز کھیلی۔
اس سے قبل انگلینڈ ہی نے 2018 میں آسٹریلیا کے خلاف 481 رنز بنائے تھے جبکہ انگلینڈ نے ون ڈے کرکٹ میں پانچویں مرتبہ 400 سے زائد رنز بنائے ہیں۔اس کے علاوہ انگلینڈ نے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا بھی ریکارڈ بنالیا، نیدرلینڈز کےخلاف اننگز میں 26 چھکے لگاکر ریکارڈ بنایا۔اس سے قبل انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف 25 چھکے لگائے تھے۔