ایڈوب فوٹو شاپ کا مفت ورژن متعارف

 ایڈوب فوٹو شاپ کا مفت ورژن متعارف
کیپشن: Adobe Photoshop
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کینیڈا میں ایڈوب ویب پر مبنی ورژن کا مفت ٹرائل چلا رہا ہے اور اسے جلد ہی سب کے لیے قابل رسائی بنائے جانے کا امکان ہے۔

ایڈوب فوٹوشاپ کافی مقبول سافٹ وئیر ہے لیکن اس پر  بھاری سبسکرپشن چارجز  بھی لاگو ہیں  جس کی وجہ سے صارفین اکثر دوسرے سستے سافٹ وئیر استعمال کرتے ہیں۔اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے ایڈوب فوٹوشاپ  نے ایک بڑا فیصلہ کیا  ہے جو سب کے لیے آسانی پیدا کرے گا۔ ایڈوب فوٹوشاپ اب سبسکرپشن چارجز ختم کرکے   اسے مزید قابل رسائی بنانے پر کام کررہا ہے۔ ایڈوب کی ڈیجیٹل امیجنگ کی وائس پریزیڈنٹ ماریا یاپ کا کہناہے کہ ہم فوٹو شاپ کو مزید قابل رسائی اور آسان بنانا چاہتے ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ اسے آزما سکیں اور اس سے فائدہ اٹھا سکیں۔

فی الحال صرف  کینیڈا  میں  مفت ورژن پر میں کام کیا جا رہا ہے۔اس ورژن میں  فوٹوشاپ کے بنیادی کام مفت ہوں گے لیکن وقت کے ساتھ صارفین کو سبسکرپشن ماڈل کی طرف لے جانے کے لیے کچھ بنیادی اور خصوصی  فیچرز دستیاب ہوں گے۔  ایڈوب نے ابھی تک اس حوالے سے کوئی ٹائم لائن نہیں دی کہ وہ اس ورژن کو  سب کے لیے کب لانچ  کرے گا ۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر