رات سے ابتک لاہور میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ تفصیل سامنے آگئی

رات سے ابتک لاہور میں کہاں کتنی بارش ہوئی؟ تفصیل سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) قیامت خیز گرمی کے بعد شہرمیں ابر رحمت برس پڑا، بارش سے درخت اور پھول پودے بھی دُھل گئے،ماحول نکھرگیا،گرمی سے مرجھائے شہریوں کے چہروں پر بھی کھل اُٹھے۔ 

لاہور میں کل رات آندھی کے بعد سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا, شہر میں بارش سے جگہ جگہ پانی جمع ہوگیا،جس کی وجہ سےٹریفک کی روانی سست روی کاشکار ہوگئی ، پانی زیادہ جمع ہونےسےموٹرسائیکلیں اور گاڑیاں بھی بند ہونے لگیں، ایس پی ٹریفک  نے سرکل افسران کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی کہ ایمرجنسی میں فوری شہریوں کی مدد کو یقینی بنایا جائے۔

آصف صدیق کا کہنا ہےکہ شہری الیکٹرک تنصیبات، پولز سے دور رہیں،انڈرپاسز میں موٹرسائیکل سوار کھڑے نہ ہوں، بارش میں احتیاط سے ڈرائیونگ کریں۔

https://www.city42.tv/uploads/digital_news/2022-06-17/news-1655446746-6584.gif 

ذرائع کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور میں سب سے زیادہ بارش جوہر ٹاؤن میں 38ملی میٹرریکارڈ کی گئی، گلبرگ27.5، نشتر ٹاؤن25،لکشمی چوک22، جیل روڈ 18، ایئرپورٹ 16.6،سمن آباد15.5، اقبال ٹاؤن14،مغلپورہ13.5،پانی والاتالاب13، تاجپورہ12،گلشن راوی11 اور اپرمال10ملی میٹربارش ہوئی۔