رحمت بنی زحمت، لاہور میں دیوار گرنے سے ہنستا بستا گھر اُجڑ گیا

Wall collapse Lahore
کیپشن: Wall collapse Lahore
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فاران یامین)باران رحمت زحمت بن گئی ،  نشتر کے علاقہ میں بارش کے باعث دیوار گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق، ایک  زخمی ہوگیا۔ 

صوبائی دارالحکومت لاہور میں کل رات سے تیزآندھی آنے کے بعد بارش کا سلسلہ جاری ہے،نشتر کے علاقے میں بارش زحمت بن گئی، تیز آندھی اور بارش کے باعث دیوار گرنے سے ہنستا بستا گھر اجڑ گیا، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد موت کی وادی میں چلے گئے۔

ذرائع کے مطابق شبیر نامی شہری کا خاندان چھت پر سویا تھا کہ اچانک تیز آندھی کی ساتھ بارش شروع ہوگئی، جس کی وجہ سے ہمسایوں کی پردہ کے لئے بنائی گئی دیوار گر گئی جس کے ملبے تلے دبنے سے شبیر اس کے تین بیٹے نوفیل،شرجیل، بلال اور بیٹی آمنہ سمیت گھر میں مہمان آئی خاتون مسرت دب گئیں۔

پولیس کاکہنا ہے کہ 52 سالہ شبیر اور19 سالہ شرجیل موقع پر دم توڑ گئےجبکہ 45 سالہ مسرت، 12سالہ نوفیل اور17سالہ آمنہ ہسپتال پہنچے سے پہلے قبل راستے میں جان کی بازی ہار گئے تاہم ایک زخمی شخص بلال ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ 

ایس پی اقبال ٹاؤن عمارہ شیرازی نے جائے وقوعہ اور ہسپتال کا دورہ کیا اور قیمتی جانوں کے ضیائع پر افسوس کا اظہار کیا۔