ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاہین شاہ آفریدی نے سرفراز احمد سےمعافی مانگ لی

Shaheen Shah Afridi
کیپشن: Shaheen Shah Afridi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنے والے فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی نے میچ میں الجھنے پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد سے معافی مانگ لی ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق ٹوئٹرپر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ سرفراز احمد ہمارے لیے قابل فخر ہیں، وہ میرے ہمیشہ کپتان رہیں گے،کھیل کے دوران جو کچھ بھی ہوا وہ لمحہ جوش والا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سینئر کی عزت کرتے ہوئے خاموش رہنا چاہیے تھا، میں ہمیشہ اپنے سینئرز کا احترام کرتا ہوں۔ 

Saifi bhai is the pride of all of us. He was and will always remain a captain for me. Whatever happened in the game that day was heat of the moment. I should have stayed quiet in respect of him. I have always respected my seniors and pray and wish the best for @SarfarazA_54 bhai. pic.twitter.com/sbwMj1Owyw

شاہین شاہ آفریدی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

یا د رہے کہ پی ایس ایل کے میچ میں شاہین آفریدی کی ایک تیز گیند سرفراز احمد کے ہیلمٹ پر لگ گئی تھی جس کے بعد دونوں کھلاڑی آپس میں الجھ پڑے تھے۔