ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کے لیے زبردست خوشخبری

class room
کیپشن: class room
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)اساتذہ کے لیے اچھی خبر ، پارٹ ٹائم سرکاری سکولوں میں پڑھانے والے اساتذہ کو اعزازی تنخواہ ملے گی ۔۔تحریک انصاف کے " آفٹر نون سکول" پروگرام میں اساتذہ کو 18 سے 20 ہزار روپے تک کا اعزازیہ دینے کی منظوری دے دی گئی ۔

سرکاری سکولوں کی وسیع سطح پر اپگریڈیشن تونہ ہو سکی لیکن حکومت پنجاب نے سرکاری سکولوں میں پارٹ ٹائم میں بچوں کے لیے تدریسی عمل شروع کرنے کے لیے انصاف آفٹر نون سکول پروگرام شروع کیا ہے ۔یہ پروگرام ان سکولوں میں شروع ہو گا جہاں بچوں کی تعداد زیادہ ہو گی ۔

اس پروگرام کے تحت پڑھانے والے اساتذہ کو الگ سے اعزازی تنخواہ دینے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔مڈل سکول کے ہیڈ کو 18اور ٹیچر کو 15 ہزار روپے اعزازی تنخواہ ملے گی ۔ہائی سکول کے ہیڈ کو 20 ہزار اور ٹیچر کو 18 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا ۔نان ٹیچنگ سٹاف کو ماہانہ 7 ہزار روپے کا اعزازیہ دینے کی منظوری دے گئی ۔پارٹ ٹائم سکول پروگرام میں اساتذہ کے لیے مجموعی طور پر 12 ارب روپے کا فنڈ منظور کیا گیا۔