,, دیکھتی آنکھیں ،سنتے کان ،،،،، عہد ساز طارق عزیز کی آج پہلی برسی

Tariq Aziz-death anniversary
کیپشن: Tariq Aziz-death anniversary
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) پاکستان کے پہلے براڈ کاسٹر، کمپئیر، ادیب، شاعر، اداکار، عہدساز شخصیت طارق عزیز کی آج پہلی برسی  منائی جارہی ہے، چار دہائیوں تک ٹی وی سکرین پر راج کرنے والے طارق عزیز نے دو نسلوں کو اپنا گرویدہ بنایا۔

رعب دار آواز، پرکشش شخصیت کے مالک طارق عزیز نے 1975 میں نیلام گھر شروع کیا، یہ پاکستان ٹیلی ویژن کی تاریخ کا پہلا گیم شو بھی تھا، نیلام گھر اور طارق عزیز ایسے لازم و ملزوم ہوئے کہ بعد میں اس شو کو ان کے نام سے منسوب کر دیا گیا۔

طارق عزیز پاکستان کے پہلے نیوز اینکر اور براڈ کاسٹر تھے، 1964 میں پی ٹی وی کی نشریات کا آغاز کیا، طارق عزیز نے فلم اور ڈراموں میں اداکاری کی، ادب میں گہرے نقوش چھوڑے، سیاست میں بھی طبع آزمائی کی اور 1997 میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے، لیکن ان کی پہچان نیلام گھر اور بزم طارق عزیز ہی رہا۔

ہلکے پھلکے انداز سے پروگرام کرنا اور پورے شو کے دوران چست و توانا رہنا طارق عزیز کا ہی خاصہ تھا، انہیں 1992 میں تمغہ حسن کارکردگی سے نوازا گیا۔

طارق عزیز گزشتہ برس آج کے دن حرکت قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے، طارق عزیز اپنے پروگرام کے اختتام پر پاکستان زندہ کا جو نعرہ لگاتے تھے اس کی بھرپور گونج آج بھی سنائی دے رہی ہے.

Sughra Afzal

Content Writer