غور شروع، کس بات پر؟

غور شروع، کس بات پر؟
کیپشن: Data Darbaar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر: داتا دربار پر جوتے رکھنے اور ٹائلٹ کے استعمال کے پیسے نہ لینے پر غور محکمہ اوقاف نے اس حوالے سے ورکنگ شروع کر دی ہے۔
 محکمہ اوقاف نے داتا دربار پرپارکنگ، جوتے رکھنے اور ٹائلٹ کے استعمال کے پیسے نہ لینے پر غورشروع کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ورکنگ بھی شروع کر دی گئی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نےگزشتہ روز محکمہ اوقاف کو درباروں پر جوتے، پارکنگ اور ٹائلٹ کے پیسے نہ لینے کا حکم دیاتھا، محکمہ اوقاف نے اس حوالے سے اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ اوقاف نے داتا دربار کے ہجویریہ انسٹیٹیوٹ کو بھی اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سیکرٹری اوقاف نبیل جاوید کے مطابق محکمہ اوقاف نے داتا دربار کی اَپ گریڈیشن کا پلان بھی تیار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ زائرین کو سہولیات کی فراہم محکمہ اوقاف کی اولین ترجیح ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer