(ویب ڈیسک)مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے سبھی کو اپنا دیوانہ بنا دیا، اس ایپ کے ذریعے پاکستان کا چُھپا ہوا ٹیلنٹ بھی سامنے آرہا ہے ۔
ٹک ٹاک پر پنجاب پولیس نوجوان اور پُرکشش اہلکار فیصل کے خوب چرچے ہیں جنہوں نے اپنی منفرد ٹک ٹاک ویڈیوز سے لاکھوں صارفین کے دلوں میں گھر کرلیا ہے۔ پولیس کے نوجوان اہلکار فیصل نے ٹک ٹاک پر حنان خان کے نام سے اپنا آفیشل اکاؤنٹ بنایا ہوا ہے جس پر وہ اپنی ویڈیوز شیئر کرتے ہیں۔
View this post on Instagram
حنان خان مختلف گانوں پر ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہیں ساتھ ہی وہ اکثر مستحق افراد کی مدد کرتے ہوئے ویڈیوز بھی اپنے اکاؤنٹ پر اپلوڈ کرتے ہیں اور اُن کی یہ نیک نیتی دیکھ کر ٹک ٹاک صارفین اُن کی خوب تعریف بھی کرتے ہیں۔
پنجاب پولیس کے نوجوان اہلکار نے اب تک اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر کئی ویڈیوز اپ لوڈ کی ہیں جن پر لاکھوں میں لائکس آتے ہیں جبکہ صارفین کی جانب سے اُنہیں محبت بھرے پیغامات بھی موصول ہوتے ہیں۔ انتہائی کم عرصے میں اُنہیں ٹک ٹاک پر 5 لاکھ 29 ہزار سے زائد صارفین نے فالو کرلیا ہے۔حنان خان کی اب تک کی تمام ٹک ٹاک ویڈیوز پر اب تک 6 اعشاریہ 3 ملین لائکس آچکے ہیں۔