(فہد بھٹی)مال روڈپر قیدیوں کو عدالت لانے والی وین کو حادثہ پیش آ گیا۔قیدیوں کی وین میں دہشت گردی کے ملزمان بھی موجود تھے۔
تفصیلات کے مطابق قیدیوں کی وین کی سگنل پر کھڑی گاڑی سے ٹکرانے کے بعد پول سے ٹکرا گئی،قیدیوں کی وین ٹکرانے کے باعث ٹریفک لائٹ پول بھی متاثر ہو گیا۔
پولیس کے مطابق وین میں شیخوپورہ سے دہشتگردی کے ملزمان عدالت پیش ہوناتھے، قیدیوں کو عدالت لانے والی وین کو حادثہ پیش آیا۔ملزمان کو دوسری وین پر انسداد دہشتگردی کی عدالت پہنچا دیا گیا۔
واضح رہے کہ مذکورہ واقعہ اپنی جگہ لیکن پاکستان میں وقت گزرنے کے ساتھ روز گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ آج ہر تیسرے فرد کے پاس اپنی ذاتی گاڑی یا موٹرسائیکل موجود ہے۔ پاکستان میں گاڑیوں کی تعداد میں بھی بہت اضافہ ہوچکا ہے ۔ حالیہ عرصے میں پورے ملک میں بڑھتی ہوئی گاڑیوں کی وجہ متعارف کروائی جانے والی وہ مختلف سکیمیں اور پیکیجز ہیں جس کے ذریعے آسان اقساط پر گاڑی و موٹرسائیکل باآسانی مل جاتی ہے۔ اسی وجہ سے پاکستان میں بڑھتی ہوئی گاڑیاں سڑکوں پر ٹریفک حادثات کی شرح میں اضافہ کا باعث ہیں۔
پاکستان میں کم عمر نوجوانوں کا موٹرسائیکل و گاڑی چلانے کا رجحان بڑھتا چلا جارہا ہے جس کی وجہ سے خطرناک حادثات پیش آتے ہیں۔ 24 فیصد لوگ ایسے بھی ہیں جو بغیر لائسنس کے گاڑی چلاتے ہیں ۔