مرغی کے گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر کمی

broiler
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فصیح اللہ)گزشتہ کئی روز سے  برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ برائلر گوشت کی قیمت میں ایک بار پھر کمی کر دی گئی۔

کئی ماہ سے  برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں حیران کن اضافہ دیکھنے میں آ رہا تھا اب مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی تو واقع ہوئی ہے تاہم قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  برائلر گوشت کی قیمت میں تین روپے فی کلو کمی کر دی   گئی ہے جس کے بعد   برائلر 274روپے فی کلو ہو گیا ہے۔زندہ برائلر کا تھوک ریٹ 181 اور پرچون ریٹ 189 ہے جبکہ انڈوں کی قیمت 153 فی درجن برقرار ہے۔

صارفین نےمطالبہ  کیا  ہے کہ  حکومت کوشش کرے کہ مرغی کے گوشت کی قیمت  مزید کم ہو کیونکہ اب بھی سستا پروٹین کافی مہنگا ہے ساتھ ہی حکومت ان وجوہات کا پتہ چلائے کہ کیوں گزشتہ چند ماہ سے مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں استحکام نہیں آ رہا قیمتوں میں استحکام نہ ہونے سےدکاندار بھی تشویش میں مبتلا ہیں۔ شہریوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ انتظامیہ برائلر مرغی کے ریٹ کنٹرول کرنے کیلئے اقدامات کرے تو قیمت دو سو تک بھی آ سکتی ہے۔