ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد مشکل نظر آرہا ہے، احسان مانی

رواں سال ٹی 20 ورلڈ کپ کا انعقاد مشکل نظر آرہا ہے، احسان مانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز علی)پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین احسان مانی نے آئی سی سی ایونٹس کے ایک سال کے لئے ملتوی ہونے کا خدشہ ظاہر کردیا ،کہتے ہیں کہ اگر حالات بہتر نہ ہوئے تو دسمبر میں پی ایس ایل کے فاتح دیگر معاملات کا فیصلہ کریں گے ۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیو لنک کے کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ احسان مانی کا کہنا تھا کہ بظاہر رواں سال کے آئی سی سی ایونٹس آئندہ سال ہوتے دیکھ رہا ہوں ۔خطرہ یہ ہےکہ بڑے ٹورنامنٹ میں کوئی کھلاڑی متاثر ہوا تو مشکلات پیدا ہوجائیں گی ۔آئندہ تین چار ہفتے آئی سی سی ٹورنامنٹس کے مستبقل حوالے سے بہت اہم ہیں۔
چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا اگرایشیا کپ نہیں ہوتا تو سب سے زیادہ نقصان نیپال، قطر اور بحرین جیسے ممالک کو ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ آئی سی سی کی چیئرمین شپ کے معاملے پر کچھ بورڈز نے مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے مگر میں کرکٹ میں صرف پاکستان کے لئے واپس آیا ہوں۔
چئیرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ انگلینڈ میں آہستہ آہستہ حالات بہتر ہورہے ہیں جو کھلاڑی انگلینڈ جارہے ہیں ان کی صحت کا مسلسل جائزہ لے رہے ہیں کھلاڑیوں اور آفیشلز کی صحت پر ایک فی صد بھی کمی ہو ئی محسوس ہوئی تو انگلینڈ نہیں جائیں گے احسان مانی نے کہاکہ پرامید ہیں کہ انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2022 میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer