ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کل سے چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان

کل سے چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی) شہر کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کا مسئلہ جوں کا توں، لاہور سپر سٹورز ایسوسی ایشن نے کل سے چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان کردیا، لاہور سپر سٹورز ایسوسی ایشن کے صدر احمد نواز کہتے اکبری منڈی سے 78 روپے ہول سیل ملنے والی چینی 70 روپے میں نہیں بیچ سکتے، ضلعی انتظامیہ ناجائز ہراساں اور جرمانے کرنے کا سلسلہ بند کرے ۔
شہر کی اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کا مسئلہ جوں کا توں برقرار ہے ۔ڈی سی دانش افضال نے اوپن مارکیٹ کیلئے چینی کی قیمت 70 روپے پرچون متعین تو کردی مگر اکبری منڈی میں چینی کی ہول سیل قیمت 78 روپے برقرار ہے۔ صدر لاہور سپر سٹورز ایسوسی ایشن احمد نواز کہتے ہیں کہ منڈی سے 78 روپے لیکر 70 روپے فی کلوگرام میں چینی کیسے بیچیں۔
لاہور سپر سٹورز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رانا اختر کہتے ہیں کہ ضلعی انتظامیہ انہیں ناجائز ہراساں اور لاکھوں روپے کے جرمانے کررہی ہے۔ صدر احمد نواز کہتے ہیں اگر ضلعی انتظامیہ 70 روپے فی کلوگرام بھی چینی مہیا کرے تو سپر سٹورز 70 روپے پر بھی بیچنے کیلئے تیار ہیں مگر 78 روپے فی کلوگرام میں ملنے والی چینی 70 روپے نہیں بیچ سکتے۔
لاہور سپر سٹورز ایسوسی ایشن کے عہدیداران کا کہنا ہے کہ اگر ضلعی انتظامیہ نے قیمتوں کا مسئلہ حل نہ کیا تو کل سے چینی کی فروخت روک دیں گے اور بحران کی ذمہ داری ضلعی انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ 

Malik Sultan Awan

Content Writer