ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اساتذہ کیلئے بری خبر،3 ماہ کی تنخواہیں روک لیں

اساتذہ کیلئے بری خبر،3 ماہ کی تنخواہیں روک لیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض) ورکرز ویلفیئر سکول نے اساتذہ کی تین ماہ کی تنخواہیں روک لیں، تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ورکرز ویلفیئر سکولوں کے اساتذہ نےاحتجاج کا اعلان کردیا، 3 ماہ کی تنخواہوں کے حصول کے لئے اساتذہ کی صوبائی وزیر تعلیم مراد راس سے اپیل کی۔

تفصیلات کے مطابق  ورکرز ویلفیئر سکول نے اساتذہ کی تین ماہ کی تنخواہیں روک لیں،ورکرز ویلفیئر سکولوں کے اساتذہ نے تنخواہوں کے حصول کیلئے احتجاج کا اعلان کردیا۔اساتذہ نے صوبائی وزیر تعلیم داکٹر مرادراس سے 3 ماہ سے روکی گئی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر اساتذہ نے ورکر ویلفیئر بورڈ کیخلاف سوشل میڈیا پر مہم شروع کردی۔

اساتذ نے مطالبہ کیا ہے کہ 6 سال مدت ملازمت مکمل کرنے والے اساتذہ کو مستقل کیا جائے اور دیگر سرکاری سکولوں کی طرح ہمیں بھی بنیادی سہولیات فراہم کیجائیں۔انھوں نے دھمکی دی ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پنجاب اسمبلی کے باہر بھرپور احتجاج کریں گے۔

واضح رہے کہ  وزرات سائنس و ٹیکنالوجی کے ماتحت کامسیٹس یونیورسٹی میں مالی بحران کے باعث اساتذہ کو تنخواہوں کی ادائیگی میں مشکلات کا سامناہے،جس پریونیورسٹی کے 1200 سے زائد اساتذہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا،کامسیٹس یونیورسٹی کے ریکٹر ڈاکٹر راحیل قمر، رجسٹرار سمیت تمام ڈائریکٹرز کیمپس کی ایڈہاک پر تقرریاں کی گئی ہیں۔ یونیورسٹی کی مستقل انتظامیہ نہ ہونے کے باعث مالی بحران بڑھنے لگا ہے۔ کامسیٹس یونیورسٹی لاہور کیمپس کے 700 سے زائد اساتذہ تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پریشانی کا شکار ہیں۔

کامسیٹس لاہور کیمپس کے ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہر نعیم کی تقرری بھی ایڈہاک پر کی گئی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے مئی کے مہینے کی آدھی تنخواہ اساتذہ کو ادا کی ہے۔ دوسری جانب ریکٹر کے عہدے پر ڈاکٹر افضل تبسم تقرری کے تین مہینے بعد بھی جوائننگ نہ دے سکے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ کامسیٹس یونیورسٹی کی ایڈہاک انتظامیہ نئے ریکٹر کی جوائننگ میں رکاوٹ بن گئی۔ کامسیٹس یونیورسٹی کی اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن نے وزیر سائنس فواد چوہدری سے مالی بحران حل کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer