ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انار کلی سے جی پی او تک مال روڈ ٹریفک کیلئے بند

انار کلی سے جی پی او تک مال روڈ ٹریفک کیلئے بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ریلوے سٹیشن (درنایاب) واسا نے حاجی کیمپ ڈرین منصوبے میں زیر تعمیر ڈرین کو مال روڈ سے گزارنے کیلئے انارکلی سے جی پی او کی جانب مال روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کردیا ہے۔

واسانے تین سال قبل مال روڈ پر حاجی کیمپ براستہ چوبرجی، شام نگر روڈ تا راوی نئی ڈرین منصوبے پر کام شروع کیا تھا، منصوبہ میں مختلف نوعیت کی رکاوٹ کا شکار ہوکر تاخیر ہوئی، اب رہ جانیوالے پورشن کو میکلیگن روڈ سے ملایا جائے گا، تعمیراتی کام کیلئے مال روڈ پر انارکلی سے جی پی او آنیوالی ٹریفک کو نیلا گنبد براستہ میو ہسپتال متبادل روٹ دیا گیا ہے۔

ایم ڈی واسا سید زاہد عزیز کا کہنا ہے کہ منصوبے پر حکومت پنجاب سے مال روڈ بند کرنے کیلئے 25 روز کی اجازت لی ہے، مال روڈ کراسنگ کو 30  جون تک ہی مکمل کرنے کا ٹاسک دیا ہے، حاجی کیمپ ڈرین کی مجموعی لاگت 3 ارب جبکہ ایک ارب 60 کروڑ خرچ کیا جاچکا ہے، جبکہ نئے مال سال میں منصوبے کیلئے 30 کروڑ مختص کیے گئے ہیں۔

 دوسری جانب واسا نے رہائشی کنزیومرز کے بعد زیر زمین پانی نکالنے والے کمرشل صارفین کے لئے ایمنسٹی سکیم لانے کا اعلان کر دیا۔وائس چیئرمین واسا کا کہنا تھا کہ ایل ڈی اے کی گورننگ باڈی اجلاس میں ایمنسٹی سکیم متعارف کرائی گئی، شہرمیں پرائیویٹ آفس، ہوٹل سروس، اسٹیشن اور رہائشی کالونیاں سمیت انڈسٹریل جو زیر زمین پانی استعمال کر رہے ہیں وہ ایکوائر لائسنس بغیر جرمانے کے حاصل کر سکتے ہیں۔ 

واضح رہےکہ 15 جون کو  پنجاب حکومت  نے مالی سال 2020-21  کے لیے  22 کھرب 40 ارب روپے کا بجٹ پیش کیا، بجٹ میں کوئی نیا ٹیکس نہ لگانے کا اعلان کیا گیا ہے، آئندہ مالی سال کے بجٹ میں اخراجات کا مجموعی حجم کا تخمینہ2115 ارب روپے لگایا گیا،پنجاب حکومت نے بھی وفاق کی طرح آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں کوئی اضافہ نہیں کیا۔

'

Sughra Afzal

Content Writer