ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شاد باغ : گھر سے 7 روز پرانی لاش برآمد

شاد باغ : گھر سے 7 روز پرانی لاش برآمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فخر امام: شاد باغ  کے علاقے وسن پورہ میں گھر سے ایک شخص کی 7 روز پرانی لاش برآمد، مقتول کی شناخت63  سالہ ناصر عرف رفیق کگ نام سے ہوئی۔

 تفصیلات کے مطابق شاد باغ کے علاقے وسن پورہ میں گھر سے ایک شخص کی 7 روز پرانی لاش برآمد ہوئی ہے، مقتول کی شناخت63  سالہ ناصر عرف رفیق کگ نام سے ہوئی۔

      

مقتول ناصر عرف رفیق عرصہ دراز سے رہائش پزیر تھا، گھر کے قریب بدبو پھیلنے پر اہل محلہ نے پولیس کو اطلاع کی، تلاش کرنے پر مقتول کی 7 روز پرانی لاش ملی، پولیس کے مطابق مقتول کے تمام تشتہ دار بیرون ملک مقیم تھے۔   مقتول کو ایک ہفتہ قبل قتل کر کے لاش کو کمرے میں بند کر دیا گیا، پولیس نے فرانک اور دیگر شواہد اکھٹے کر لیے، جبکہ پولیس کا کہنا ہگ کہ پوسٹ مارٹم کے بعد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔

 

دوسری جانب ایک روز قبل ہال روڈ کے علاقے سے خاتون کی بوری بند لاش برآمد ہوئی اور پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کردیا تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ اطلاع ملی کہ ہال روڈ سے بوری بند لاش ملی ہے جس پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کئے اور لاش کو تحویل میں لے لیا، لاش تقریباً ایک ہفتے پرانی معلوم ہوتی ہے جس کی وجہ سے بوسیدہ ہو چکی ہے، مقتولہ خاتون کی شناخت نہیں ہو سکی۔

  لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے، مزید حقائق پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر سامنے آئیں گے۔

واضح رہے کہ  صوبائی دارالحکومت  میں قتل و غارت جیسی لرزہ خیز وارداتوں کا  آئے دن ہونا معمول بن چکا ہے اور    پولیس ایسے  قاتلوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے کے لئے مسلسل  ناکام نظر آرہی ہے۔ ڈاکے، چوریاں،  قتل و غارت ،زیادتی جیسی وارداتیں  تھمنے کی بجائے دن بہ دن بڑھ رہیں ہیں جس کی وجہ سے شہر  کی صورتحال بد سے بدترین ہوتی جارہی ہے، اور نیا طلوع  ہونے والاسورج غروب ہوتے ہی اپنے ساتھ  کئی جانوں کو لے جاتا ہے اور  خوشیاں  غموں میں بدل جاتی ہیں۔

Shazia Bashir

Content Writer