وزیراعلی پنجاب نے ایل ڈی اے کو نئے ٹاسک سونپ دیئے

وزیراعلی پنجاب نے ایل ڈی اے کو نئے ٹاسک سونپ دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے شہر کی بہتری کے لیے ایل ڈی اے کو نئے ٹاسک سونپ دیئے، کرپٹ عناصرکو ہٹانے کے لیے کارروائی کا حکم دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وائس چئیرمین ایس ایم عمران اور ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم نے وزیراعلی سےگزشتہ روزملاقات کی، وزیراعلی نے ایل ڈی اے کو شہر میں بہتری کا مکمل روڈ میپ اور ٹاسک دیا۔ سردار عثمان بزدار نےعام شہریوں کو تحفظ اور ان کے حقوق کی فراہمی یقینی بنانےکی ہدایت کی، شہر کے کمرشل ایریاز میں پیدل گزر گاہوں کی تعمیر کا مکمل پلان پیش کرنےکا حکم دیا گیا۔

وزیراعلی نے ایل ڈی اے سے تمام کرپٹ عناصر کو فوری نکالنے کاٹاسک بھی سونپ دیا، ایل ڈی اے کو سیاسی مقاصد کی بجائے عوامی فلاح کےمنصوبے بنانے کی ہدایت کی گئی، شہر میں بیوٹیفکیشن اور شجرکاری کو فروغ دینے سمیت نئی ہاوسنگ پالیسی فوری طور پر نافذ العمل کرنے کا حکم دیا گیا۔

وائس چئیرمین ایس ایم عمران نے ایل ڈی اے کے پلان سے وزیراعلی پنجاب کو بریف کیا، ایس ایم عمران کا کہنا تھا کہ شہر کی بہتری کے لئے اسٹیک ہولڈرز کو کمیٹیوں میں شامل کیا جارہا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer