ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیوروکریسی میں اکھاڑ بچھاڑ

بیوروکریسی میں اکھاڑ بچھاڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: حکومت پنجاب نے پھر بیوروکریسی میں اکھاڑ بچھاڑ کردی، تین سیکرٹریز اور دو کمشنرز کے تبادلے کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر) ثاقب ظفر کو تبدیل کرکے فوری طور پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن تعینات کردیا گیا ہے۔

 جبکہ سیکرٹری انفارمیشن مومن آغا کو تبدیل کرکے فوری طور پر سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر تعینات کیا گیا ہے، اسی طرح کمشنر ساہیوال عارف انور بلوچ کو تبدیل کرکے سیکرٹری لٹریسی تعینات کیا گیا ہے جبکہ سیکرٹری لٹریسی سلمان اعجاز کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کا حکم دیا گیا ہے۔

 تقرری کے منتظر ندیم الرحمن کو فوری طور پر کمشنر ساہیوال ڈویژن، ایڈیشنل سیکرٹری ایوان وزیراعلیٰ راجہ جہانگیر انور کو تبدیل کرکے ایڈیشنل سیکرٹری انفاعرمیشن اینڈ کلچر تعینات کردیا ہے۔  حکومت پنجاب نے راجہ جہانگیر انور کو سیکرٹری انفارمیشن کا اضافی چارج دیا ہے، اس حوالے سے محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔

Shazia Bashir

Content Writer