ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ٹیم کی بھارت سے شکست، سابق کرکٹرز برس پڑے

قومی ٹیم کی بھارت سے شکست، سابق کرکٹرز برس پڑے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( شہباز علی ) ورلڈ کپ کے سب سے اہم میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر سابق کرکٹرز مدثر نذر اور محمد الیاس قومی ٹیم پر برس پڑے، سابق کرکٹرز کہتے ہیں کہ بھارت کے خلاف میچ میں قومی ٹیم بغیر کسی حکمت عملی کے کھیلتی دکھائی دی۔

ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر سابق کرکٹرز بھی قومی ٹیم سے نالاں ہیں۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر اور محمد الیاس کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم بھارت کے خلاف میچ میں بغیر حکمت عملی کے کھیلتی دکھائی دی۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر مدثر نذر کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا اور بھارت کے خلاف میچز میں پاکستانی باؤلر نے اچھی باؤلنگ نہیں کی جبکہ بیٹنگ آرڈر بھی سمجھ سے بالاتر ہے شعیب ملک بلے باز جبکہ سرفراز احمد آل راؤنڈر ہیں۔

سابق چیف سلیکٹر محمد الیاس کا کہنا تھا کہ ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ غلط تھا، اس کے ساتھ آؤٹ آف فارم شعیب ملک کی جگہ آصف علی کو کھلانا چاہیے تھا۔

محمد الیاس اور مدثر نذر کا کہنا تھا کہ ٹیم بناتے وقت سوشل میڈیا کا دباؤ لینا سمجھ سے بالاتر ہے، اگر ٹیم انتظامیہ ایمانداری سے ٹیم بنائے تو اللہ بھی مدد کرے گا۔