( حسن علی ) کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کی انٹر بینک میں قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قلت ہونے کے باعث ریٹ نہ نکل سکا۔
انٹر بینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری دن کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر ایک سو ستاون روپے کی سطح پر دیکھا گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی رسد طلب کے مطابق نہ ہونے کے باعث مارکیٹ میں ڈالر کی قلت کا سامنا ہے۔ جس کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا کوئی ریٹ نہ نکل سکا۔
تاجروں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کا کہنا ہے کہ حکومت اور اسٹیٹ بینک کی جانب سے ڈالر کی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کیے جا رہے اور آنے والے دنوں میں اس کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔
ڈالر کی بڑھتی ہوئی قیمت اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔