ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی نویلی دلہن شوہر کے مبینہ تشدد سے جاں بحق

نئی نویلی دلہن شوہر کے مبینہ تشدد سے جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)  کاہنہ میں شوہر کے مبینہ تشدد سے جاں بحق ہونیوالی خاتون کے ورثاء نے احتجاج کیا، مظاہرین کے پولیس کیخلاف نعرے، لاش فیروز پور روڈ پر رکھ کربلاک کر دی۔ 

تفصیلات کے مطابق کاہنہ میں شوہر کے مبینہ تشدد سے خاتون جاں بحق ہوگئی،لواحقین نے لاش رکھ کر فیروزپور روڈ پر احتجاج کیا جس سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا، مقتولہ سونیا کی ڈیڑھ ماہ قبل اشفاق سے شادی ہوئی تھی، چند روز قبل سونیا پر اسکے خاوند اشفاق اوردیگر سسرالیوں نے مبینہ تشدد شروع کردیا،حالت غیر ہونے پر سونیا نے اپنے والدین کو اطلاع دی۔

سونیا کو ہسپتال منتقل کیا جہاں چند روز زیر علاج رہنے کے بعد وہ گزشتہ روزدم توڑ گئی، اہلخانہ کا کہنا ہے کہ جب سے سونیا کی شادی ہوئی تب سے اسکا خاوند اور دیگر سسرال والے تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں، مظاہرین نے پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور لاش فیروز پور روڈ پر رکھ کربلاک کر دی،مظاہرین کا کہنا تھا کہ پولیس واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کر رہی، پولیس نےموقع پر پہنچ کر لواحقین سے مذاکرات کے بعد لاش پوسٹمارٹم کے لئے مردہ خانہ بھجوا دی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer