ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیتھڈرل چرچ میں آج فادر ڈے منایا گیا

کیتھڈرل چرچ میں آج فادر ڈے منایا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

شاہ رخ ندیم: کیتھڈرل چرچ مال روڈ میں فادرز ڈے کے حوالے سے خصوصی تقریب، بچوں کیجانب سے اپنے والد کو تحائف بھی دئیے گئے۔ بچوں کی جانب سے والد کی عظمت پر تقاریر بھی کی گئیں۔

  سٹی 42 نیوز ذرائع کے مطابق والد کے عالمی دن پر کیتھڈرل چرچ مال روڈ میں خصوصی تقریب کا  اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر بچوں نے والد کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے خصوصی گیت پیش  کیے۔

بچوں کی جانب سے والد کی عظمت پر تقاریر بھی کی گئیں، انہوں  نے اپنے  والد سے محبت کا اظہار پھول اور تحفے دے کر کیا۔ بچوں  کا کہنا تھا کہ ان کی زندگی میں  خوشیاں  والد کی وجہ سے ہی ممکن ہیں۔

ڈین کیتھڈرل چرچ شاہد معراج نے بچوں کو نصیحت کی کہ والد کی قدر  کی جائے، کیونکہ باپ ہی ہے جو اپنے بچوں کی کامیابی کے  لیے دن رات ایک کرتا ہے۔ تقریب میں ملک و قوم کی سلامتی اور بیگم  کلثوم نواز کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی گئی۔