سٹی 42: سانحہ نو مئی کے7 مقدمات کی تفتیش پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے میجر لائن آف انکوائری رپورٹ حکومت کو بھجوا دی ۔ تفتیش میں 208 اعتراضات میں سے 97 دور کیے گئے ۔لاہور پولیس نے جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور کی تفتیش میں تمام نقائص ختم کر لیے۔
لاہور سمیت مختلف اضلاع میں دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج 7 مقدمات کی تفتیش پر پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے رپورٹ مرتب کرکے حکومت کو بھجوا دی ۔ رپورٹ کےمطابق 67 اعتراضات جزوی طور پر دور کیے گیے جبکہ 24 اعتراضات پر تاحال کام جاری ہے۔ پراسکیوشن کی جانب سے نو مئی کے مقدمات کی تفتیش پر 208 نقائص کی نشاندہی کی گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق لاہور میں درج عسکری ٹاور پر حملے کے مقدمہ کے تمام نقائص دور کردیے گئے ہیں