علی ساہی : آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت مزید 130 اہلکاروں کو ترقی مل گئی۔130 اہلکاروں کو سب انسپکٹر اور اے ایس آئی رینک پر ترقی دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ترقی پانے والوں میں 25 اے ایس آئیز اور 105 ہیڈ کانسٹیبلز شامل ہیں۔پروموٹ ہونے والوں میں فیصل آباد ریجن کے افسران و اہلکار شامل ہیں۔آئی جی پنجاب کے ہدایت پر لاہور سمیت صوبہ بھر میں 7 ہزار پروموشنز میرٹ کے مطابق تیزی سے مکمل کی جارہی ہیں۔ملتان ، بہاولپور ، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں ترقیاں مکمل کر لی گئیں۔آئی جی پنجاب کاکہنا ہے چند روز میں باقی اضلاع میں بھی میرٹ کے مطابق ترقی کے اہل افسران و اہلکاروں کو انکا حق دے دیا جائے گا۔آئی جی پنجاب نے ترقی پانے والے افسران و اہلکاروں کو مبارک باد دی اور مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔