(ویب ڈیسک)انٹر بینک/امریکی ڈالر مہنگا ، انٹربینک میں ڈالر1 روپے 67 پیسے مہنگا ہوگیا۔
(ویب ڈیسک)سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 279 روپے سے تجاوز کرگیا، انٹر بینک میں ڈالر 277.59 روپے سے بڑھ کر 279.26 روپے پر بند ہوا،درآمدی بل کی طلب پر روپے پر دباو دیکھا جارہا ہے۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 2 روپے مہنگا ہوگیا، جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر 284 روپے سے بڑھ کر 286 روپے پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں یورو 1 روپے مہنگا ہوکر 315 روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈ 1روپے کمی سے 371 روپے کا ہوگیا۔
اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 75 پیسے مہنگا ہوکر 78.25 روپے پر پہنچ گیا جبکہ سعودی ریال 50 پیسے اضافے سے 75 روپے کا ہوگیا۔